April 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 نبی ؐ  کوفاطمہ سے بہت محبت تھی، حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی  ( جنرل رپو رٹر ) حضرت فاطمہ الزہرا  خاتم النبیین حضرت محمدؐ کی بیٹی،شیر خدا حیدر کرار حضرت علی کی زوجہ اور سرداران جوانان جنت جناب حسن و حسین کی والدہ ماجدہ تھی ان خیالات کا اظہار یہاں  جامع مسجد پیر بخش میں منعقدہ  خاتون جنت فاطمہ الزہرا کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نبی ؐ  کوفاطمہ سے بہت محبت تھی  جب آپ تشریف لاتیں  تو اپنی چادر زمین پر بچھا دیتے  اور انہیں نہایت عزت و احترام دیتے آپ ؐ نے فرمایا کہ جنت کی خواتین میں سب سے افضل  خدیجہ اور فاطمہ الزہرا ہیں۔  فاطمہ ایک مثالی بیٹی،بیوی اور ماں تھیں  آپکی ساری زندگی اطاعت رسول،زہد و تقوی اور پرہیزگاری میں گزری۔  فاطمہ کی سیرت دنیا بھر کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ اور خواتین کو چاہیے کہ  وہ فاطمہ کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں سرخرو  ہو جائیں۔کانفرنس سے  پیر جابر علی شاہ آف بھنگالی شریف،الطاف حسین شاہ کاظمی صاحبزادہ عثمان غنی, عامر عثمان سمیت دیگر علما و مشائخ نے بھی خطاب کیا  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *