April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے رمضان المبارک کے  پیش نظرر قوم کے رہنماؤں اور علماء کو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

Photo: INN

تصویر : آئی این این

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے رمضان المبارک کے  پیش نظرر قوم کے رہنماؤں اور علماء کو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں غزہ میں اس گھناؤنی جنگ کو فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کیلئے اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنےکا مطالبہ کیا۔ 
اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ہمارے لوگ درد اور امیدوں سے بوجھل اس سال رمضان المبارک کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ ہمارے عوام کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ میں سب سے زیادہ ہولناک قتل عام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی براہ راست دستاویز انسانی حقوق اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص بین الاقوامی عدالت نے کی ہے۔ انہوں نے خوراک، ادویات اور رہائش کے حوالے سے غزہ میں حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ کراسنگ کو مکمل طور پر فعال کرنے اور جنگ سے تباہ حال لوگوں کو فوری ضروریات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں نسل کشی  کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے بعد اسرائیل کے نام نہاد لیڈروں کے خلاف مقدمہ چلانے، ان کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور اسرائیل کو سیاسی اور سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے کیلئے مزید کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور اس کا فلسطین پر غیرقانونی قبضہ تمام مسائل اورعدم استحکام کی جڑ ہے اور اس کا جاری رہنا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں سے متصادم ہے۔ اسرائیل فلسطینی عوام کی آزادی کی تحریک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پراسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ’’ہم آپ کو اور تمام آزاد لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کے باوجودہمارے لوگ اپنی سرزمین سے جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *