April 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Pakistan Poverty Alleviation Fund
Pakistan Poverty Alleviation Fund

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف )نے ممتاز انٹرنیشنل انرجی ورک فورس ایوارڈ 2024 حاصل کر لیا، یہ اعزاز پاکستان کے دور دراز علاقوں میں قابل تجدید توانائی پروگرام کے ذریعے ایک ہنر مند افرادی قوت کی تعمیر اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پی پی اے ایف کی غیر معمولی لگن کی نشاندہی کرتا ہے۔پی پی اے ایف کے قابل تجدید توانائی پروگرام نے، جو 29 ممالک کے اندراجات میں ممتاز ہے، پائیدار ترقی کے لئے متنوع اور ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینے کے لئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل بڑیچ نے اظہار تشکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اعتراف پاکستان میں پائیدار اور مساوی توانائی کے مستقبل کے لئے ان کی ٹیم اور کمیونٹیز کی اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے۔قابل تجدید توانائی پروگرام کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے گل بڑیچ نے کیا کہ 13.8 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 3800 سے زیادہ منصوبے نافذ کئے گئے ہیں جن سے 300,000 سے زیادہ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ان اقدامات نے فائدہ اٹھانے والی کمیونٹیز کے معیار زندگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے،

ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔ نادر گل بڑیچ نے ملک بھر میں غربت میں کمی کے اقدامات میں حکومت پاکستان کی کوششوں کی تکمیل کے لئے پی پی اے ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پی پی ایف اےکی افرادی قوت کے بارے میں مزید وضاحت کی، کمیونٹی کی قیادت میں ترقیاتی مداخلتوں کے لئے سول سوسائٹی کی 135 سے زیادہ تنظیموں کے ساتھ ان کے تعاون پر زور دیا۔ پی پی اے ایف سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے توانائی کی منتقلی کے لئے مستقبل کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے مساوات، تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔

انرجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ اعتراف پاکستان کی پائیدار ترقی کی طرف پیش قدمی کو واضح کرتا ہے اور عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ایک رہنما کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انٹرنیشنل انرجی ورک فورس ایوارڈ ایک باوقار اعزاز ہے جو انرجی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر سال دیا جاتا ہے، جو دنیا بھر کی تنظیموں اور ٹیموں کو توانائی کے شعبے میں افرادی قوت کی ترقی، مشغولیت اور تکنیکی جدت طرازی کے لئے ان کی نمایاں شراکت کے لئے تسلیم کرتا ہے۔ پی پی اے ایف کی جانب سے اس ایوارڈ کی وصولی پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے اور لچک کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کی تصدیق کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *