April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Multan Sultan
Multan Sultan

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے160 رنز کا ہدف دے دیا، ملتان سلطان نے آخری تین اوورز میں32 رنز بنائے،افتخار احمدنے اسکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور 20 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 32 رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔عماد نے 5 اور شاداب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پیر کی شب ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ میں اسلام آباد کے بولرز عماد وسیم اورشاداب خان چھاگئے اور ملتان کی ٹیم کو ایک بڑے اسکورکی جانب جانے سے روک دیا، ملتان سلطان نے 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *