April 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں، صدر اور وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی، تئیس مارچ انیس سو چالیس کو ایک عظیم قوم اور آزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی۔انھوں نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے سفر میں ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، افواج، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سے ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *