April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی، اوسط قیمت 1230 روپے ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1239 روپے مقابلے میں 0.73 کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد کم ہے پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *