April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہو گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے، ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آرہا ہے۔لیک ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر پاکستان پر حملے کے لیے ہدایات دیتا نظر آ رہا ہے، افغان طالبان کمانڈر کہتا سنائی دے رہا ہےکہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر کہہ رہا ہے منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیرالمومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔ویڈیو میں دہشتگرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی ظاہر کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی دیے ہیں اور پاکستان کا مطالبہ رہا ہےکہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے، افغان حکومت کی بارہا یقین دہانی کے باوجود افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *