April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ہمارا مشن ملک کو قبضہ مافیا سے نجات دلانا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن ملک کو قبضہ مافیا سے نجات دلانا ہے، ان حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنایا ہے۔

حلقہ پی پی 232 میں افطار ڈنرکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کے ضمیر پر دستک دینے آیا ہوں، اگر آپ لوگ اس فرسودہ نظام اور غلامی سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ہماری لڑائی اس فرسودہ نظام کے ساتھ ہے، ملک میں بدامنی اور ڈاکو راج کی وجوہات یہی حکمران ہیں، دین میں ہمیں رشوت سے منع کیا گیا، پاکستان میں ہرجائز اور ناجائز کام رشوت دے کر کروا لیا جاتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ رمضان ہمیں تقویٰ کا درس دیتا ہے، موجودہ حکومتی نظام ہمیں دین سے دور کر رہا ہے، پاکستان میں 90 فیصد مسلمان اس نظام کے سبب دین سے دور ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *