April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستان دہشت گردی کے خلاف بطور فرنٹ لائن ریاست مقابلہ کرنے والا واحد ملک ہے:آئی ایس پی آر

پاک فوج نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بےگناہ افراد کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے پاک چین اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات اندرونی سکیورٹی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی بزدلانہ کارروائیاں ہے، گوادر اور تربت میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے. قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے. یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے. بعض غیر ملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں. مسلح افواج کے خلاف تشدد کی ایسی گھناؤنی کارروائیاں ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بطور فرنٹ لائن ریاست مقابلہ کرنے والا واحد ملک ہے. چین کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرائے جانے کو یقینی بنائیں گے، یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد مناسب انجام تک پہنچیں، ہم مل کر مصیبت اور برائی پر غالب آئیں گے، ان شااللہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *