April 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مراتھون  میںہر ضلع سے شہریوں کی شرکت کو یقینی  بنائی جائے اقبال میمن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں جمعہ کو تیسرے کمشنر کراچی سٹی مراتھون کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹی مراتھون میں ہر ضلع سے شہریوں کی شرکت بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں شہریوں کی مراتھون میں رجسٹریشن کے کیوسک قائم کریں گے۔ اجلاس میںا یڈیشنل کمشنر جواد مظفر ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل ،تمام ڈپٹی کمشنرز ، سندھ اولمپک ایسو سی ایسوسی ایشن کے نمائندے ، پاکستان رینجرز، پولیس، ٹریفک پولیس، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈکے سینئر افسران ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان غلام محمد خان، خالدشمسی اور دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ سٹی میراتھون کے ذریعے شہر میں امن اور اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔ اور دنیا میں شہر کراچی کا اچھا امیج قائم ہوگا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں لوگوں کو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں یقینی بنائیں نمایاں مقامات پر رجسٹریشن کیلئے کیوسک(ڈیسک) قائم ہوں۔یقینی بنائیں کہ سٹی مراتھون میں ہر ضلع کی نمائندگی ہو۔فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتا یا کہ انھوں نے تمام تکنیکی پہلووں کو پورا کرنے کے تیاریاں مکمل کر لی ہیں مراتھون کے موقع پر ججز اور والنٹرنگ کرنے والے افراد کی ٹیمیں بنادی گئی ہیں سٹی میراتھوں ریس میں تین مختلف کیٹیگر یز میں مقابلے ہوں گے کٹیگری(ا نڈر 19) (انڈر 29)اور تیسری کیٹیگری (29سا ل) سے زائد عمر کے افراد کے لئے ہوگی۔ ویٹرن کی خصوصی کیٹیگری جو پچا س سال سے زائدعمر کے افراد کے لئے ہوگی میں بھی مقابلے ہوں گے علاوہ ازیں اسپیشل بچوں اور فیملی فن ریس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے مرا تھون ریس معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہو گی اور براستہ عبدالستار ایدھی ایوینیو، کیپٹن فرحان شہیدپارک، خیابان اتحاد،اور خیابان شاہین واپس معین خان اکیڈمی پر اختتام پذیر ہو گی۔ مراتھون کا فاصلہ دس کلو میٹر ہوگا۔جبکہ خواتین کے لئے یہ فاصلہ چھ کلو میٹر ہوگا۔ مرا تھون روٹ میں مختلف مقامات پر اسٹیشن بنا ئے گئے ہیں۔ جہاں تمام اسٹیشن پر پینے کا پا نی، فوری طبی امداد، واش روم، کھا نے پینے اور شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی کسی بھی قسم کی ہنگامی صوتحال کی صورت میں مدد کے لئے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے خصوصی ا تظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر ایمبولینس اور ضروری طبی عملہ مو جو د رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *