April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اتحاد کی قوت سے ہر سازش ناکام بنائیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔  شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ محسن نقوی نے ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن  عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایاکمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا۔ محسن نقوی اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ پہنچے اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی اور چینی ٹیم کوحملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا۔ ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *