April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، روبینہ افضل

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استمعال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پی آئی ڈی کیڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن اور سائبر ونگ کے دورہ کے موقع پر کہی اس موقع پر ڈی جی ڈیمپ عمرانہ وزیر اور ڈی جی سائبر ونگ پی آئی ڈی وقار صدیقی بھی موجود تھے۔ڈی جی پی آر کو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے بارے میں پی آئی ڈی کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے پی آئی ڈی میں ڈیمپ سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ، ڈیٹا سٹوریج سنٹر اور الیکٹرانک میڈیا ڈیش بورڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استمعال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے اور آواز کی شناخت سے بھی الیکٹرانک چینلز کی مانیٹرنگ کی جائے گی عوام تک درست معلومات کی رسائی اور غلط معلومات کی ترسیل روکنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے اور اس حوالے سے ڈی جی پی آر پنجاب اور پی آئی ڈی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کیلئے باہمی تجربات سے استفادہ کریں گیڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے مذید کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا پر عوامی آگاہی مواد کی تشہیر وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب کی پہلی سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں بھی ڈی جی پی آر پنجاب اور  پی آئی ڈی باہمی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق یکساں سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی کیلئے ورکنگ گروپ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکس، فیس بک اور ٹک ٹاک کو مفاد عامہ کے مواد کہ تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *