April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 گوگل کا پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ

گوگل کی جانب سے معروف پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کررہے ہیں. اسی تناظر میں صارفین پر زور دیا جارہا ہےکہ وہ یوٹیوب میوزک یا کسی اور سروس پر اپنا ڈیٹا منتقل کریں۔رپورٹس کےمطابق گوگل صارفین کو ایپ میں نوٹیفکیشن بھیج رہا ہے جس میں انہیں 2 اپریل کی ڈیڈ لائن سےمتعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ اس بات پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ پوڈ کاسٹ کو یوٹیوب پر منتقل کر لیں۔کیونکہ یوٹیوب ہی صارفین کے مزاج اور ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پوڈ کاسٹ ایپ کے مقابلے میں یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ دیکھنے اور سننے والوں کی تعدا د زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *