May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیےگئے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو وسط اپریل میں10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے،حکومت کا حکم ملتے ہی اسٹیٹ بینک یورو بانڈ کی ادائیگی کر دے گا.جس کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر رہ جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے. آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *