May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ر سٹریٹ کرائم اورسنیچنگ کے واقعات پر کنٹرول کیا جائے ، سی پی او

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیاسی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فردا فردا جائزہ لیا اورہدایات دیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سینئر افسران خصوصا ایس ڈی پی او کی ذمہ داری ہے کہ ان کا ماتحت کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہو، اس حوالے سے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تفتیش، منشیات،سٹریٹ کرائم،دیگر جرائم کی روک تھام،انتظامی معاملات کے علاوہ اپنی فورس پر خود نظر رکھیں، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں کارکردگی اچھی ہے اس پر مزید کام کریں، قتل کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کو تیزکیا جائے، سٹریٹ کرائم اورسنیچنگ کے واقعات پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *