May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سال 2024 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، آغاز اور اختتام کے اوقات

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا جو براعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا۔چونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں رات ہوگی اس لیے ان ممالک کے لوگ سورج گرہن براہ راست نہیں دیکھیں گے لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جس کی بدولت پاکستانی بھی آج ہونے والے سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔امریکہ میں لاکھوں لوگ سورج گرہن دیکھنے کے لیے ان ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہو جائے گا اور دن میں اندھیرا چھا جائے گا۔سورج گرہن کے حوالے سے مختلف گروپوں میں الگ الگ نظریات پائے جاتے ہیں۔اسلام میں سورج گرہن کے بعد نماز کسوف یا نماز خوف پڑھی جاتی ہے۔ مغرب میں بعض عامل اسے توانائی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔سال 2024 میں تین بار سورج گرہن ہوگا۔ جب کہ چاند گرہن دو مرتبہ دیکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *