May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا، تاریخی سنگ میل عبور

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ایک اور ریکارڈ سے ہوا جب  100 انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس میں  100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 70 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 70 ہزار 18 پوائنٹس پر ہے۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 69 ہزار 720 پر بند ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی تھی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *