May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عید سے قبل عمران عباس کی گاڑی بڑے حادثے کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبرو اداکار عمران عباس کی گاڑی کو چاند رات کو حادثہ پیش آیا تاہم اداکار بال بال حادثے میں محفوظ رہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے گزشتہ روز اپنے لائیو سیشن کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے چاند رات اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد عمران عباس نے نئی انسٹا اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اور ان کی ٹیم اس خطرناک اور بڑے حادثے میں اللہ کے کرم سے محفوظ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *