May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں میں رابطے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ جس میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے معیشت اور تجارت کے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے بھی بات کی، اور عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے قریبی ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو سراہا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا گزشتہ روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے امیر قطر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کی خوشحالی کے لیےدعا کرتے ہوئے تعلقات کو گہرا اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *