May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
رمضان میں کتنے فیصد پاکستانیوں کا وزن کم ہوا؟

نصف سے زیادہ پاکستانیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران اپنا وزن کم کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے 18 سے 25 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں کا وزن رمضان المبارک میں روزے رکھنےکی وجہ سے مثبت طور پر کم ہوا ہے، 35 فیصد کے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑا، 7 فیصد افراد نے روزے کے باوجود وزن بڑھنے کی شکایت کی جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق وزن میں کمی کی اطلاع 30 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ دی جس سے یہ تناسب 58 فیصد بنتا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *