May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
گیلانی نے منتخب ہوتے ہی خیبرپی کے سینٹ الیکشن میں مدد کی پیشکش کر دی

ایوان بالا کا اجلاس نومنتخب اراکین سینٹ کا حلف، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا اور انتخاب کو غیر آئینی قرار دیکر بائیکاٹ کردیا۔ اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلریز میں سابق اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین بلا مقابلہ انتخاب کے بعد سینٹ ہال وزیٹر گیلریز جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ قبل ازیں جیالے نے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو امام ضامن بھی باندھا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی نے حلف کے بعد کرسی صدارت سنبھالی تو ایوان میں جئے بھٹوکے نعرے لگے۔ یوسف رضاگیلانی نے منتخب ہوتے ہی اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کے پی کے سینٹ الیکشن کروانے میں مدد کی مشروط پیشکش بھی کردی۔ بولے اپوزیشن تعاون کرے تو مسئلہ حل کردیں گے۔ بعدازاں ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *