May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
  اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے حکومت کا ساتھ دے، شیخ افتاب

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا اے اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملک  بحرانوں سے نکل سکے اپوزیشن کے پہلے جلسے میں عوام نے شرکت نہ کر کے ان کو مسترد کر دیا پاکستان نے ایک ارب ڈالر یورو برانڈزکی منافع سمیت ادائیگی معیشت کی بہتری کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں  سے نکلے گا اٹک حضرو حسنِ ابدال میں جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا مریم نواز کی قیادت میں بھی ڈیڑھ ماہ کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیگی قیادت مبارکباد کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور اس کی اتحادی جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں  اپوزیشن کی طرف سے احتجاج کی کال سمجھ سے بالاتر ہے موجودہ ملکی حالات میں پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک بحرانوں سے نکلے اور عوام کو ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتوں کے ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں ہی پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *