May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث عامرعرف تانبا دم توڑ گیا

لاہور:  بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث عامرعرف تانبا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر عامر تانبا پر فائرنگ کی. فائرنگ سے عامر تانبا شدید زخمی ہوا تھا.مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں. پولیس کا کہنا ہے کہ عامر عرف تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملہ میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *