May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شرقپور : میاں نیک محمدقادری نوشاہی کے 2 روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر 

شرقپور شریف (نامہ نگار) ایوان فقر نوشائیہ شرقپور شریف کے زیر اہتمام معروف عظیم روحانی بزرگ وپیشوا شفاء الملت حضرت میاں نیک محمدقادری نوشاہی شرقپوری رح کی یاد میں دو روزہ تربیتی، اصلاحی، تبلیغی اور دینی سالانہ محفل کی تقریبات اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں جس کی صدارت صاحبزادہ علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی سجادہ نشین سلسلہ عالیہ نوشائیہ شرقپور شریف نے کی ہفتہ کے روز شروع ہونے والے عرس میں ملک کے دوردراز علاقوں سے معروف ثنا خوانان اور علماء کرام جن میں علامہ محمد شفیع جوش قاری فلک شیر نوشاہی،علامہ قاری محمد یونس سیفی،محمد انس مراد نوشاہی، قاری اصغر علی نوشاہی،ڈاکٹر پروفیسر عصمت اللہ زاہد معروف پنجابی شاعر بابا نجمی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں زائرین عقیدت مندوں نے شرکت کی علمائے کرام نے میاں نیک محمد قادری نوشاہی کی اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *