May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 راولپنڈی،43 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر،24ہیڈکانسٹیبلزکی اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے43 اے ایس آئیز کے سب انسپکٹررینک اور24ہیڈکا نسٹیبلان  کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھابورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل کیپٹن (ر) واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شامل تھے۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر43اے ایس آئیز کو  سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاجبکہ 24ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *