May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 اشتیاق ہاشمی کا کونسلر منتخب ہونا اہلیان گوجرخان کیلئے اعزاز ہے، شکیل عطاری  

گوجرخان (نامہ نگار)دعوت اسلامی گوجرخان کے مبلغ اور معروف مذہبی سکالر علامہ شکیل عطاری کی اٹلی میں تبلیغی سرگرمیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ اٹلی بریشیا میں نومنتخب کونسلر اشتیاق ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشتیاق ہاشمی کا کونسلر منتخب ہونا اہلیان گوجرخان اور بیول کیلئے بڑا اعزاز ہے پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح ان کا انتخاب کیا ہے وہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ کمیونٹی کو دیار غیر میں تنہا نہ چھوڑا جائے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب کونسلر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر  پیپلزپارٹی اٹلی کے سینئر نائب صدر بشارت جذبی، نوجوان صحافی ملک نعمان طارق آف بیول ممتاز بزنس مین فیصل کنیال آف مسہ کسوال اور دیگر احباب موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *