May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
یواے ای میں سیلاب:دبئی ایئرپورٹ دوبارہ فعال، سڑکوں کی بڑے پیمانے پر بندش تاحال برقرار

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے آنے والی بڑی رکاوٹ کے بعد ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر کچھ آپریشنز دوبارہ شروع کر دیئے ہیں – لیکن امارات کے بیشتر حصوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بندش تاحال برقرار ہے۔ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ایکس بی نے ٹرمینل 1 پر بین الاقوامی ایئر لائنز کی اندرونِ ملک آنے والی پروازیں بحال کر دی تھیں البتہ “بے مثال اور بدلتے ہوئے موسم” کی وجہ سے یہ پروازیں تاخیر کا شکار اور منتشر رہیں گی۔بیان میں کہا گیا، “ڈی ایکس بی ٹرمینل 1 سے روانہ ہونے والے مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل پر آنا چاہئے جب انہیں پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق موصول ہوئی ہو۔ برائے کرم اپنی پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔”بعد میں ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے یہ بھی کہا، دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) میں اب ایمریٹس اور فلائی دبئی کی پروازوں کے لیے چیک ان دوبارہ کھول دیا گیا ہے جن کا آپریشن ٹرمینل 3 سے ہو لیکن تاخیر سے خبردار کیا جاتا ہے۔فی الحال ٹرمینل 3 کے چیک ان ایریا میں مہمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل 3 پر آنا چاہیے جب ان کے پاس پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق کی گئی ہو۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ ہم مہمانوں کو جلد از جلد فارغ کرنے اور ہر ایک کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *