May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم

 پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پر امید ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات پر مل کر کام کرنے پر بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ مذاکرات کے بارے میں امید ظاہر کی، انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات پر زور دیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں ’گیمنگ انڈسٹری کے بڑھتے ہوئے رجحان‘ پر بھی زور دیا اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں (جیسے مہنگائی میں کمی اور ڈالر کے بلند ذخائر) کو تسلیم کیا اور کہا کہ اگر آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے تو اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *