May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مشتعل ہجوم سے خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہر بانو رشتہ ازدواج میں منسلک

اچھرہ میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو باحفاظت بچانے والی خاتون پولیس افسر شہر بانو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کی جانب سے عربی حروف کی پرنٹنگ پر مبنی کرتا زیب تن کیا گیا تھا. جس کے بعد مذہب کو بنیاد بنا کر لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔ ایسے میں بہادر خاتون پولیس افسر شہر بانو نے مشتعل ہجوم سے مذکورہ خاتون کو باحفاظت نکالا تھا۔شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں. بارات پر خاتون پولیس افسر نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔خاتون پولیس افسر کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے. اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *