May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/mrcapwebpage.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پنڈدادنخان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شاں ہیں 

 کھیوڑہ(نامہ نگار) پنڈدادنخان کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چھبیس چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے لاہور میں خصوصی ملاقا ت کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل پنڈدادن خان میں بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا چوہدر ی ناصر جاوید وڑائچ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کو ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ٹراما سنٹر ٹوبھہ کی تعیمر بر وقت یقینی بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی چویدری ناصر جاوید واڑئچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے صوبائی وزیر نے محمکہ صحت کے سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کر لی ھے انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *